• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکریہ میری جان ! سرفراز کا حسن علی کے ٹوئٹ پر رد عمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کرکٹر حسن علی کے تعریفی ٹوئٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے حسن علی سے اظہار محبت کیا اور لکھا ’شکریہ کے سوا کچھ نہیں کہہ سکتا میری جان‘۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ کپتان آپ بہترین انسان، بڑے لیڈر اور شاندار ٹیم پلیئر ہیں۔

حسن علی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سرفراز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھاکہ آپ اپنی ٹیم اور ملک کے وقار کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھی سرفراز احمد کی تعریف کی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید