• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر مادھون، رہیتک روشن کے طرح فِٹ کیوں ہونا چاہتے ہیں؟

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

بھارتی اداکار آر مادھون کا کہنا ہے کہ وہ اداکار رہیتک روشن سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔

 آرمادھون نے رہیتک روشن کی نئی آنے والی فلم میں اداکار کے کردار ویدھا پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ’وہ ہر طرح کی فلمیں کرنا چاہتے ہیں، اور وہ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے کا موقع پانے کے لیے رہیتک روشن کی طرح فِٹ ہونا چاہتے ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’وہ رہیتک روشن سے بہت متاثر ہیں، ہم دونوں نے ایک ساتھ وقت میں اپنے کیریئر کا  آغاز کیا تھا‘۔ 

اُنہوں نے رہیتک روشن کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ ’وہ اب بھی ایک یونانی دیوتا کی طرح لگتے ہیں اور وہ ایکشن فلموں میں بہت ہی غیر معمولی انداز میں نظر آتے ہیں‘ ۔ 

اداکار نے مزید کہا کہ ’لیکن صرف اس بات کی خواہش کرنا کام نہیں آئے گا، بلکہ ادا کارہ کترینہ کیف کے ساتھ اداکاری کرنے کے لیے اُن کا رہیتک روشن کی طرح فٹ ہونا بہت ضروری ہے‘۔

خیال رہے کہ اداکار رہیتک روشن کی نئی فلم’وکرم ویدھا‘ تاملی فلم کا ریمیک ہے، جس میں وکرم کا کردار اداکار آر مادھون نے ادا کیا جیسے ہندی ریمیک میں اداکار سیف علی خان ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

جبکہ اس فلم میں ویدھا کا کردار تامل اداکار وجے سیتھوپتی نے اداکیا تھا جسے ہندی ریمیک میں اداکار رہیتک روشن اداکرتے ہوئے نظر آئیں گے۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید