• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کے 10 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے 10 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق کرکٹ بورڈ اسٹاف کے 5 افراد میں کورونا وائرس رپورٹ ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پی سی بی کے 5 گراؤنڈ اسٹاف کے بھی کوویڈ ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق تمام کورونا مثبت کیسز والے افراد کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پی سی بی کے اسٹاف اور گراؤنڈ اسٹاف کی گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ ہوئی تھی۔

پی سی بی کے مطابق کورونا پروٹوکولز پر سختی سے عمل ہوگا، تمام افراد کو بوسٹرز ڈوز بھی لگوا دیےگئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پی سی بی کی تمام میٹنگز اب ورچوئل ہوں گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید