کوئٹہ سے اڑان بھرنے والے نجی ایئر لائن کے طیارے کو فنی خرابی کے باعث واپس اتار لیا گیا۔
اسٹیشن منیجر نجی ایئر لائن کے مطابق طیارے نے کوئٹہ سے اسلام آباد کی پرواز کے دوران فنی خرابی سامنے آئی۔
اسٹیشن منیجر کے مطابق نجی ایئرلائن کے طیارے کو فنی خرابی پر تقریباً 25 منٹ بعد واپس کوئٹہ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
نجی ایئرلائن کے اسٹیشن منیجر کے مطابق فنی خرابی پر کوئٹہ سے اسلام آباد کی پرواز منسوخ کردی گئی ہے۔
کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی پرواز کی واپس لینڈنگ اور منسوخی سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔