• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کس کی جنس کیا ہے اس پر تو جھگڑا ہونا ہی نہیں چاہیے، شریعت کورٹ

چیف جسٹس شریعت کورٹ  نے کہا ہے کہ کس کی جنس کیا ہے؟ اس پر تو جھگڑا ہونا ہی نہیں چاہیے، کیا خواجہ سرا انسان نہیں کہ حکومت ان کی مالی امداد نہ کرے؟

جنس تبدیلی سے متعلق قانون کےخلاف درخواستوں پر وفاقی شرعی عدالت میں سماعت  ہوئی۔

چیف جسٹس شریعت کورٹ نے کہا کہ جو جیسا پیدا کیا گیا ہے خود کو ویسا ہی ظاہرکرنے والے پر کوئی لعنت نہیں ہے، جو خواجہ سرا نہیں اور خود کو ظاہر کرتے ہیں ان پر سب کو اعتراض ہے۔

جسٹس سید انور نے کہا کہ قانون خواجہ سراؤں کے حقوق اور تحفظ کے لئے بنا ہے۔

عدالت نے جعلی خواجہ سراؤں کی شناخت اور سدباب کے لئے تجاویز مانگ لیں۔

قومی خبریں سے مزید