• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی کو کھیل پر توجہ دیتے ہوئے زبان بند رکھنا ہوگی، کپل دیو

کوہلی نے ہفتے کے روز جنوبی افریقہ ٹیم سے شکست کے بعد کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا
کوہلی نے ہفتے کے روز جنوبی افریقہ ٹیم سے شکست کے بعد کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے ویرات کوہلی کے ٹیسٹ کپتانی سے دستبرداری کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوہلی کی کپتانی دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے وہ بہت زیادہ پریشر میں ہیں۔

کپل دیو کا کہنا ہے کہ کوہلی کو ٹیسٹ ٹیم میں رہنے کے لیے اپنی انا کو بھول جانا چاہیے اور نوجوان کرکٹرز کی زیر قیادت کھیلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کوہلی کو اپنے کھیل پر زیادہ توجہ دیتے ہوئے زبان بند رکھنی ہوگی۔

 33 سالہ ویرات کوہلی نے ہفتے کے روز جنوبی افریقہ ٹیم سے شکست کے بعد کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کرکے شائقین کرکٹ کو چونکا دیا تھا۔

سپر اسٹار بیٹر بھارت کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان کے طور پر یاد رکھے جائیں گے، بطور کپتان انہوں نے 68 ٹیسٹ میچز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی جن میں سے 40 میں فتح جبکہ 17 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید