• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کورونا ویکسین لگنے کے بعد معذور شخص چلنے کے قابل ہوگیا

بھارت میں معذوری اور قوت گویائی سے محروم ہوجانے والا شخص کورونا وائرس کی ویکسین لگنے کے بعد معجزانہ طور پر نہ صرف چلنے پھرنے کے قابل ہوگیا بلکہ اسکی قوت گویائی بھی لوٹ آئی ہے۔

کورونا وائرس کی ویکسینیشن کے حوالے سے منفی و مضر ضمنی اثرات کے بارے میں تو کافی کچھ سنا جارہا تھا  لیکن بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے 55 سالہ  دلارچند منڈا نامی شخص کی کیفیت تو یہ بتاتی ہے کہ اس کے لیے کورونا ویکسین کسی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں اور وہ معذوری سے نجات اور قوت گویائی سے دوبارہ فیض یاب ہوگیا ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ 5 برس قبل اس کا ایک خطرناک حادثہ ہوا جس میں یہ معذوری کے ساتھ بولنے کے قابل بھی نہ رہا تھا۔ 

لیکن 4 جنوری کو اسکی ویکسینیشن ہوئی جس کے چند گھنٹوں بعد اسے یوں محسوس ہوا کہ اس کی ٹانگیں دوبارہ حرکت کرنے لگی ہیں۔

بس پھر کیا تھا اس نے چلنا شروع کردیا اور اب وہ ایک واکنگ کین کی مدد سے چل پھر رہا ہے اور بات چیت بھی کررہا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید