• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستانی فیوچر اسٹارز کا شاندار فتح سے آغاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز میں انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے زمبابوے کو 117رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر گروپ سی میں شاندار آغاز کیا۔ لٹل اسٹارز نے زمبابوین ٹیم کو آئوٹ کلاس کردیا۔پاکستان کے حسیب خان نے سنچری بنائی تھی۔ زمبابوے 316رنزکے بڑے ہدف کا تعاقب میں198رنزبنا کرآئوٹ ہوگئی۔ برائن بینٹ82رنزبناکر نمایاں رہے۔ اویس علی نے 56 رنز دے کر 6 جبکہ ذیشان اور احمد خان نے 2،2 وکٹ لئے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9وکٹ پر 315اسکور کئےتھے۔ زمبابوے کی جانب سے ایلکس فالائو نے 58 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں، میک گینی ڈوبے نے 68 رنزدے کر 3کھلاڑی آئوٹ کئے۔ ادھر ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ گروپ ڈی میں ہوا، سری لنکا نے آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔

اسپورٹس سے مزید