• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ ویسٹ انڈیز کیلئے آسٹریلین ٹی 20 ٹیم کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ آسٹریلیا نے دورۂ ویسٹ انڈیز کے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کےلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ مچل مارش آسٹریلوی کے 16 رکنی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ ٹم ڈیوڈ، گلین میکسویل، جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ مارکس اسٹوئنس اور جیک فریزر میکگرک اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔ پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ اور مچل اسٹارک ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ میچز 21، 23، 26، 27 اور 29 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید