کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک بھارت جوڑی نے آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ نائیجیریا میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان کی سوہا علی اور بھارت کی سدھاک کور نے کوارٹر فائنل میں نائیجیریا کی فیگو آئیتوما اور تولو ویاشی کو شکست دی ۔