کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ون ڈے انٹر نیشنل ڈک روتھ لوئیس سسٹم پر سات وکٹ سے جیت کر تین میچز کی سیریز کلین سوئپ کرلی ۔ بار ش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے40 اوورز میں 9 وکٹ پر251رنز بنائے ۔ انگلینڈ نے میچ 62 گیندیں پہلے جیت لیا۔ جیمی اسمتھ نے 28 گیندوں پر 64 رنز بناکر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا۔ ویسٹ انڈیز کیلئے شرفین ردرفورڈ 70،گودا کیش موتی 63 اور الزاری جوزف نے 41 رنز بنائے۔ عادل راشد نے تین ، ثاقب محمود، میتھیو پوٹس اور برائیڈن کیرز نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔