• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا اعلان، نعمان علی بھی شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم میں آسٹریلیا کے 3، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور بھارت کے 2، 2 جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے 1، 1 کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کے نعمان علی کو بھی بہترین ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ٹیم کے کپتان ہیں، عثمان خواجہ اور الیکس کیری، بھارت کے جسپریت بمرا، جیسوال، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن، میٹ ہنری، انگلینڈ کے جوروٹ، ہیری بروک اور سری لنکا کے کمنڈو مینڈس شامل ہیں ۔ جنوبی افریقا کے ٹیمبا باووما 12ویں کھلاڑی ہیں۔

اسپورٹس سے مزید