• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھنوش کے بارے میں رجنی کانت نے کیا کہا تھا؟

تامل فلموں کے سینئر ترین اداکار رجنی کانت ایک مرتبہ کہا تھا کہ دھنوش ایک اچھے داماد، باپ اور شوہر ہیں۔

جنوبی بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار دھنوش کی ان کی اہلیہ سے علیحدگی کی پیر کو سامنے آنے والی خبر پر ان کے پرستار صدمے میں مبتلا ہوگئے۔ دونوں نے علیحدگی کی خبر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ دھنوش اور ان کی اہلیہ ایشوریا رجنی کانت کی شادی 18 برس قبل ہوئی تھی۔ ایشوریا جو خود بھی فلم پروڈیوسر ہیں، تامل اور ہندی فلموں کے شہرت یافتہ سینئر اداکار رجنی کانت کی بیٹی ہیں۔ 

گزشتہ روز دھنوش اور رجنی کانت کے پرستاروں نے 2018 کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سینئر اداکار رجنی کانت دہنوش کی تعریف کررہے ہیں اور کہہ رہے کہ وہ ایک اچھے داماد، باپ اور شوہر ہیں۔ 

یاد رہے کہ 38 سالہ دھنوش اور 40 سالہ ایشوریا کی 2004 میں شادی ہوئی اور دونوں کے یاترا اور لینگا نامی دو بیٹے ہیں۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید