• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشوریا کی طلاق، بہن کا اظہارِ یکجہتی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی اداکارہ ایشوریا رجنی کانت کی طلاق کے بعد ان کی بہن سندریا رجنی کانت نے ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ 

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر دھنوش نے ایشوریا رجنی کانت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔  

ایشوریا لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی بیٹی ہیں جن کی دھنوش سے 18 سال قبل شادی ہوئی تھی۔ 

تاہم اب ان کی بہن سندریا نے ٹوئٹر پر والد رجنی کانت کے ساتھ اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں بہنیں والد کی گود میں ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر دھنوش نے اپنی طلاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری دوستی، بطور ساتھی اور ایک دوسرے کے خیرخواہ کے طور پر 18 سال ہوئے، یہ سفر ترقی، تفہیم، ایڈجسٹمنٹ اور اپنانے کا رہا۔ 

اداکار نے لکھا تھا کہ آج ہم اس مقام پر موجود ہیں جہاں ہم لوگوں کے راستے جدا ہوتے ہیں، آج میں نے اور ایشوریا نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ساتھ میں انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ بھی ہمارے اس فیصلے کی عزت کریں۔ 


انٹرٹینمنٹ سے مزید