• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل آباد کے علاقے میں خوڑ کی 25 کنال اراضی مافیا سے واگزار

پشاور ( وقائع نگار )ضلعی انتظامیہ پشاور نے ٹائون تھری انتظامیہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گل آباد کے علاقے میں خوڑ کی 25 کنال اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرتے ہوئے 02 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم گل بانو کے ہمراہ گل آباد خوڈ جمرود روڈ کا دورہ کرتے ہوئے واگزار کی گئی اراضی کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد اظہر خان کی نگرانی میں خصوصی ٹیم نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحریم شاہ اور ٹائون تھری انتظامیہ کے انفورسمنٹ آفیسر محمد اقبال کے ہمراہ جمرود روڈ پر گل آباد خوڑ میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران25 کنال اراضی پر قائم تجاوزات کو بھاری مشینری کے زریعے مسمار کرتے ہوئے سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرا لیا گیا۔جبکہ موقع پر موجود دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے قبضہ مافیا سے واگزر کی گئی گل آبادخوڑ کی اراضی کا دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا اور افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔
پشاور سے مزید