• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحدچیمبرکے معطل سیکرٹری جنرل نے مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کو مسترد کر دیا

پشاور( لیڈی رپو ر ٹر) سرحدچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے معطل سیکرٹری جنرل سجاد عزیز نے چیمبر کے صدر فواد الحق فواد اسحاق اور انکوائری کمیٹی کے ممبران کی جانب سے ان پر لگائے گئے مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سر حد چیمبر کے موجودہ صدر الزامات لگا کر صرف صوبے کی بزنس کمیونٹی کو گمراہ کر رہے ہیں بلکہ چیمبرکے کردار کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں سر حد چیمبرمیں کی جانے والی پریس کانفرنس اور اس سے قبل اخباری بیان میں سیکرٹری جنرل کے متعلق رد عمل کے طور پر سجاد عزیز نے کہا ہے کہ فواد اسحاق ذاتیات پر اتر آئے ہیں اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے اس پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جن آفیسرز نے کرپشن کی ان سے ریکوری کر لی گئی ہے لیکن انہیں سیکرٹری جنرل کے حیثیت سے زبردستی ہٹانے اور اپنے من پسند افراد کے سیکرٹری جنرل تعینات کرنے کے لیے ایک منظم سازش کے تحت انہیں اس تمام کرپشن کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جھوٹے من گھڑت الزامات اور ثبوت پیش کر کے ان کی 26 سالہ خدمات کو اور صرف اسی لیے نظر انداز کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی کرپشن اور ناہلی کو چھپا سکیں لیکن بزنس کمیونٹی جانتی ہے کہ وہ ایک نااہل صدر ہیں اور خود ساختہ انکوائری کمیٹی کے ذریعے انہیں بدنام کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور اس مسئلے کے لیے وہ اعلی عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے الزامات قبول کرنے کے لیے ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور انہیں دھمکایا جا رہا ہے اس کا جواب وہ عدالت کے ذریعے دیں گے ۔انہوں نےکہاہے کہ اگر انہیں یا ان کی فیملی کے کسی فرد کو کوئی نقصان یا دھمکیاں دی گئی تو صرف صدر فواد اسحاق اور انکی کچن کیبنٹ ذمہ دار ہوں گے۔
پشاور سے مزید