• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کی کارروائی تجاوزات قائم کرنے پر 17افراد گرفتار

پشاور(جنگ نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ پشاور نے ٹریفک پولیس اور لوکل پولیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گردونواح اور ہشتنگری کے علاقے میں دکانوں سے باہر قائم عارضی تجاوزات کو ہٹا دیا اور تجاوزات قائم کرنے پر 17افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ دکانداروں سے باہر اپنا سامان نہ رکھیں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پشاور سے مزید