پشاور ( وقائع نگار) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ پشاور کی عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرینگے ٗ ا س حوالے سے پشاور کے بازاروں کے دورے کرینگے تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھت۔ ہیں ٗگذشتہ روز میئرپشاور حاجی زبیر علی کے ساتھ تاجر انصاف کے صدر شاہد خان نے ملاقات کی اس موقع پر ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک ٗ ڈائریکٹر ویسٹ ریاض اعوان ٗ انجینئر ریاض احمد خان ٗ ایڈمن آفیسر خدائے نظر اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر تاجر انصاف کے صدر شاہد خان نے پشاور کے بازاروں کے عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرنے کے حوالے سے وفد کے ہمراہ تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر میئرپشاور حاجی زبیر علی نے کہا کہ حتی الوسع کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات میسر کرسکیں پشاور کے مین سڑکوں پر سینٹرمیڈیا میں کھمبوں پر پلاٹیشن کرینگے ٗاور ڈبل آرٹیفیشن بکیڈز لگائینگے اور پولوں پر کمکمے لگائینگے ٗتاکہ پشاور کے عوام رات کو وزٹ کریں تو انہیں پشاور روشنیوں کا شہر نظر آئے اس حوالے سے جلد ہی لائحہ عمل طے کیاجائیگا ۔