• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو بہتر رہائشی سہولیا ت دینا اولین ترجیح ہے‘ڈاکٹر امجد علی

پشاور(جنگ نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے گزشتہ روز حیات آ باد میں خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کے منصوبے ہائی رائز رہائشی فلیٹس کے مالکان میں الاٹمنٹ لیٹر تقسیم کئے۔اس بڑے منصوبے پر2.7بلین روپے لاگت آئی ہے اور یہ دور جدید کی تمام سہولیات سے آراستہ ہے جس میں کار پارکنگ ، مسجد اور دیگر سہولتیں بھی موجود ہیں ۔ تقریب میںڈائریکٹر جنرل کے پی ایچ اے عمران وزیر، ڈپٹی ڈائریکٹرز یعقوب اور امان اللہ بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر امجد علی نے منصوبے کی تکمیل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو بہتر رہائشی سہولیا ت دینا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور ہماری صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہےاور اس حوالے سے کے پی ایچ اے نے متعدد منصوبوں پر کام شروع کر رکھا ہے ۔
پشاور سے مزید