پشاور( لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ خیبر پختونخوا کے صدر اورسابق صوبائی وزیر وزیر زادہ نے کہاہے کہ ملک بھر کی اقلیتی برادری حقیقی آزادی کےسفر میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہیں، تحریک انصاف کی 28ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ تاریخ کے اس اہم موڑ پر ہم اپنے لیڈرکے ساتھ ڈٹ کے کھڑے رہیں گئے، پشاور پریس کلب میں پی ٹی آئی اقلیتی ونگ کے صوبائی سینئر نائب صدر پردیپ کمار، سموئیل رابرٹ اور درجنوں کارکنون کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ملک پر مسلط کرپٹ اور بدعنوان ٹولے کے خلاف علم بغاوت بلندکیا ہے ۔