• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق کمیشن خیبر پختونخوا کا شہید پولیس اہلکار کیساتھ یکجہتی کا اظہار

پشاور(جنگ نیوز)نیشنل کمیشن انسانی حقوق خیبر پختونخوا کے کمشنر طارق جاوید نے سکھ حکیم کی سکیورٹی پر معمور معمر پولیس اہلکار کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ کمیشن نے سکھ برادری اور دیگر اقلیتوں کیلئے سیکورٹی بڑھانے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا ۔ کانسٹیبل فرہاد خان کو شہید قرار دیا جائے تاکہ ان کے اہل خانہ کی صوبائی حکومت کی طرف سہولت کاری ہوسکے۔
پشاور سے مزید