• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی ٹرافی کی رونمائی کراچی میں کردی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے پی ایس ایل متاثر نہ ہو اس لیے ہر ممکن بیک اپ پلانز تیار کیے ہیں۔

ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کراچی میں ہوئی جہاں انسپانسر ادارے کے ایم ڈی احسان سایا اور پی سی بی کے سی او او نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان نصیر نے کہا کہ اسکواڈز کا کراچی سے لاہور چارٹر طیارے سے سفر ہوگا تاکہ بائیو سیکور ببل نہ ٹوٹے۔

انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال زیادہ پیچیدہ ہوئی توایونٹ میں ایک ہفتے کا بریک دے سکتے ہیں۔

اس موقع پر احسان سایا نے کہا کہ کہ پی سی بی سے معاہدہ خوش آئند ہے

کھیلوں کی خبریں سے مزید