• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، جنوبی افریقا کو فیصلہ کن برتری حاصل

جنوبی افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی بھارت کو مات دے کر 3 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پارل میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں6 وکٹ پر 287 رنز بنائے۔

بھارت کی طرف سے رشبھ پنت نے85 اور کپتان کے ایل راہول نے 55 رنز کی اننگز کھیلیں۔

شردل ٹھاکر 40 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقا نے بھارت کے دیے گئے ہدف کو 49ویں اوور کی پہلی گیند پر 3وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

میزبان ٹیم کی طرف سے 288 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میلان نے91، کوئنٹن ڈی کک نے 78 اور ٹمباباووما نے 35 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

جنوبی افریقا کے ایڈم مارکرم اور گزشتہ میچ میں سنچری کے ساتھ ناقابل شکست رہنے والے ڈرڈوسن نے 37،37 رنز کی ناآؤٹ اننگز کھیلی۔

کوئنٹن ڈی کک کو 66 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید