• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کبڈی فیڈریشن نے عبیداللّٰہ راجپوت پر پابندی لگادی

تصویر بشکریہ، عبیداللّٰہ راجپوت فیس بک
تصویر بشکریہ، عبیداللّٰہ راجپوت فیس بک

چیئرمین پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین نے عبیداللّٰہ راجپوت پر پابندی لگادی۔

لاہور میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں عبیداللّٰہ راجپوت پر پابندی کی منظوری دی گئی۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ عبیداللہ راجپوت کو پابندی کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہوگا، اُن کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کھلاڑی کو بغیر این او سی کے باہر کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی، 2026 میں پاکستان کبڈی فیڈریشن قومی اور بین الاقوامی سطح پر 13 ایونٹس کا انعقاد کرے گی۔

چیئرمین پاکستان کبڈی فیڈریشن نے مزید کہا کہ خواتین کبڈی کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں، ایران سمیت مسلم ممالک کی کبڈی ٹیموں کو انڈور کبڈی ٹورنامنٹ کے لیے دعوت دیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید