واشنگٹن(اے ایف پی /جنگ نیوز ) امریکی ائیرلائن کے جہاز میں سوار مسافر کی جانب سے کورونا کا حفاظتی ماسک پہننے سے انکار پر آدھے راستے میں ہی جہاز کو واپس موڑ لیا گیا۔ اے ایف پی نے جمعرات کو ائیرلائن حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پرواز میامی سے لندن جا رہی تھی، تاہم اس دوران ایک مسافر نے ماسک پہننے کا ضابطہ ماننے سے انکار کر دیا، جس پر بدمزگی پیدا ہوئی اور معاملہ حل نہ ہونے پر جہاز کو واپس میامی لے جایا گیا۔