• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: متاثرہ خاندان نے خاتون سے زیادتی کا الزام واپس لے لیا


پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی کے معاملے میں نیا موڑ آگیا، متاثرہ خاتون نے اپنے ساتھ زیادتی کا الزام واپس لے لیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ڈیرے پر لے جاکر محبوس رکھا، دوران ڈکیتی زیادتی نہیں کی گئی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈکیتوں کو کہا تھا، ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

 واقعے میں خاتون کو ہراساں کیا گیا،جنسی زیادتی نہیں ہوئی

سٹی پولس آفیسر (سی پی او) غلام مبشر کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی، خاتون کو ہراساں کیا گیا ،جنسی زیادتی نہیں ہوئی۔

سی پی او غلام مبشر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی خود بھی متاثرہ فیملی سے ملاقات ہوئی، خواتین اہلکاروں  نے بھی ان سے  بات کی، خاتون کی بات کا مطلب تھا کہ ان کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی ، زيادتی کا مطلب جنسی زیادتی نہیں تھا۔

سی پی او نے کہا کہ خاتون سے پوچھا کہ آپ کو ملزمان نےگاڑی سے نیچے اتارا یا شوہر سے الگ کیا تو خاتون کا جواب نفی میں تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز سے گفتگو میں متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ڈکیت گروپ انہیں ایک ڈیرے پر لے گیا، پھر کمرے میں لے گئے جہاں کچھ ایسا ہوا کہ انہیں ہوش نہ رہا، جب ملزمان نے انہیں چھوڑا تو انہیں پتہ چلا کہ ان کے ساتھ یہ سب کچھ ہوچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید