• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران ڈکیتی زیادتی کا شکار خاتون نے ملزمان کو پہچان لیا


فیصل آباد میں ڈکیت گروپ کی شوہر اور تین بچوں کی موجودگی میں خاتون سے زيادتی کا انکشاف ہوا ہے، زیادتی کا شکار خاتون نے ملزمان کو پہچان لیا۔

فیصل آباد میں ڈکیتوں نے شوہر اور 3 بچوں کی موجودگی میں خاتون سے زيادتی کی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے میرے شوہر اور دیور کو باندھ دیا، ہراساں کیا، بالیاں نوچیں، دوپٹا اتار کر پھینکا، ایک کے بعد دوسرا ملزم گاڑی میں آتا جاتا رہا۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل پنجاب کے شہر فیصل آباد میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، پولیس نے مقدمہ صرف ڈکیتی کا درج کیا، زیادتی کا نہیں۔

واقعے کا بھانڈا چار ماہ بعد تب پھوٹا جب ڈکیت دوسرے کیس میں دوسرے تھانے میں پکڑے گئےاور خاتون نے ملزمان کو پہچان لیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ  ایس ایچ او نےمجھےجھوٹا کہہ کرمقدمے سے انکارکیا۔

قومی خبریں سے مزید