وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا۔
ایک بیان میں اسد عمر نے وضاحت دیتے ہوئےکہا کہ عمران خان نے یہ نہیں کہا کہ یہ فیصلہ ان کا نہیں تھا، عمران خان کا کہنا ہے جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر وہ فیصلہ کیا گیا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جس وقت یہ ڈسکشن ہوئی کمرے میں 6 سے 8 لوگ بیٹھے تھے، پی ٹی آئی کی سینئر لیڈرشپ کمرے میں بیٹھی تھی۔
اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کے فیصلے پر سب کی رائے مختلف تھی۔