• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ: ایف بی آر کی غیرضروری قانونی چارہ جوئی وقت کا ضیاع قرار


سپریم کورٹ نے فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) کی غیرضروری قانونی چارہ جوئی کو وقت کاضیاع قرار دے دیا۔

عدالت نے غیر ضروری اپیل دائر کرنے پر ایف بی آر کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ نجی کمپنی کے خلاف ایف بی آر کی اپیل میں جاری کیا۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ایف بی آر کی غیر ضروری مقدمہ بازی سے عدالتوں کاوقت ضائع ہوتا ہے، ایف بی آر ٹیکس دہندگان کے ساتھ قانون کے مطابق شفاف انداز میں معاملات چلائے۔

عدالت نے کہا کہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو جو قانونی حق ملتا ہے وہ روکا نہیں جاسکتا، غیر ضروری مقدمہ بازی سے ایف بی آر کے وسائل ضائع نہیں ہونے چاہئیں۔

قومی خبریں سے مزید