ورلڈ باکسنگ کونسل کے عربین سی ٹائٹل فائٹ میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی۔
اسلام آباد میں ہوئے مقابلے میں پاکستان کے باکسر مظفر خان نے افغانستان کے باکسر آغا احمد سمیر درانی کو ناک آؤٹ کردیا۔
مظفر خان نے آغا احمد سمیر درانی کو پانچویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا، اس ٹائٹل فائٹ کے مہمان خصوصی اولمپک میڈلسٹ باکسر حسین شاہ تھے۔
اس موقع پر ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ چیمپئن عثمان وزیر بھی پاکستانی باکسر کو سپورٹ کرنےکے لیے موجود رہے۔