• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل

کوالالمپور (جنگ نیوز )ملائیشیا کے سابق وزیراعظم 96سالہ مہاتیر محمد کو تشویشناک حالت میں دل کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو دل میں تکلیف کے باعث کوالالمپور میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔96 سال کی عمر میں قابل رشک صحت کے حامل رہنما کی علالت کی خبر سن کر ہزاروں کی تعداد میں ان کے حامی اسپتال کے باہر جمع ہوگئے۔اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کو سینے میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا اور کورونری کیئر یونٹ میں ان کا علاج جاری ہے۔اپنے سیاسی کیریئر میں 24 سال تک مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے والے مہاتیر محمد کی میڈیا ٹیم اور اسپتال انتظامیہ نے سابق وزیراعظم کی طبیعت کے بارے میں تاحال مکمل معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید