• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مسلسل چوتھے روز 3 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں کورونا کیسز میں تیزی اضافہ ہوتا جارہا ہے، جہاں پر مسلسل چوتھے روز 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 33 ہزار 533 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے کہا کہ بھارت میں گزشتہ روز کورونا سے مزید 525 اموات رپورٹ ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوگئی۔

خیال رہے کہ ایک دن قبل بھی بھارت میں کورونا کے 3 لاکھ 37 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 488 افراد جان سے گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید