• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: اسکولوں میں طلبہ کے ہفتے میں 2 کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان

دنیا کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے نرغے میں آ چکی ہے، اس صورتِ حال میں آسٹریلیا کی 2 ریاستوں نے اسکولوں میں طلبہ کے ہفتے میں کورونا وائرس کے 2 ٹیسٹ کرانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی ریاستوں نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں اگلے ہفتے اسکول کلاسز میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ ہو گی۔

آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے مزید 58 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جن میں نیو ساؤتھ ویلز میں 34، وکٹوریا میں 14 اور کوئنز لینڈ میں 10 اموات شامل ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون کی وباء عروج پر ہے۔

کورونا وائرس کے نیو ساؤتھ ویلز میں 20 ہزار 324 کیسز جبکہ وکٹوریا میں 13 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

آسٹریلیا میں موسمِ گرما کی چھٹیوں کے بعد اگلے ہفتے سے اسکولوں میں کلاسز شروع ہونی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید