• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: بارشوں اور برفباری سے 7 افراد جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برفباری سے مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق بارشوں اور برفباری سے 15 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک گھر مکمل تباہ ہوا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بند سڑکوں کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ ‎

 اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے شانگلہ کے متاثرہ علاقےکا دورہ بھی کیا اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو جلد معاوضہ ادا کیا جائے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے شانگلہ کے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا، اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو جلد معاوضہ ادا کیا جائے۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان رزمک کی تمام سڑکیں ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی ہیں، رزمک ٹو ڈنگین روڈ سے برف ہٹا کر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ جنوبی وزیرستان سرحد تک سڑک سے برف ہٹا کر کنٹینرز کے گزرنے کے قابل بنایا جارہا ہے، برف میں پھنسے سیاح اور گاڑیوں کو نکالنے میں مدد کر رہے ہیں، سیاحوں کو برف میں ڈرائیونگ سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) عقیق حسین کا کہنا ہے کہ سیاحوں کیلئے رزمک پولیس اسٹیشن کو کھول دیا ہے، انہیں چائے، کھانا، پینا اور گرم بستر مہیا کردیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید