• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمرون: نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی

افریقی ملک کیمرون کے دارالحکومت یاؤنڈے کے ایک نائٹ کلب میں آگ لگ گئی جس میں جھلس کر 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

حکومت کے مطابق نائٹ کلب میں آگ لگنے کے اس واقعے میں 8 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

نائٹ کلب میں آگ لگنے کا یہ واقعہ آتش بازی کے دوران  پیش آیا، ایک سرکاری بیان کے مطابق نائٹ کلب میں اکثر اس قسم کی آتش بازی کی جاتی رہی ہے۔

موجودہ واقعہ میں آگ کے شعلے چھت تک بلند ہوئے جس سے آگ لگنے کے ساتھ دھماکے بھی ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید