• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان نے دوسرا ون ڈے بھی نیدرلینڈز کو ہرا دیا

افغانستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں نیدرلینڈز کو 48 رن سے ہرا کر تین میچز کی سیریز میں دو- صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مکمل 50 اوورز میں 6 وکٹ پر237 رنز بنائے۔ اوپنر بیٹر رحمان اللّٰہ نے 103 جبکہ کپتان حشمت اللّٰہ نے 54 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 47.4 اوورز میں 189 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کے رحمان اللّٰہ کو 103 رنز کی شاندار بیٹنگ اور میچ میں 2 کیچز پکڑنے پر کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان نے نیدرلینڈز کو پہلے ایک روزہ میچ میں 36 رنز سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ کرکٹ سیریز جیو سوپر براہ راست نشر کررہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید