فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نے شراب نوشی کی عادت چھوڑنے کی وجہ بتادی ہے۔
بیلا حدید نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں 6 ماہ قبل اپنی شراب نوشی کی عادت چوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’اُنہوں نے شراب پینا اس لیے چھوڑا کیونکہ یہ انسان کی دماغی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ’اُنہوں نے 6 ماہ پہلے شراب نوشی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا‘۔
سُپر ماڈل نے مزید بتایا کہ’اُنہیں شراب اتنی پسند تھی کہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ اُنہوں نے اتنا پینا شروع کردیا کہ وہ رات کو باہر نہیں جاتی تھیں کیونکہ اُنہیں لگتا تھا کہ وہ خود پر قابو نہیں رکھ پائیں گی‘۔
اُنہوں نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ’ اُنہوں نے اپنے ڈاکٹر اور نان الکوہولِک مشروبات کے برانڈ کے شریک بانی سے شراب پینے کے دماغ پر ہونے والے نقصانات کی وضاحت سننے کے بعد فیصلہ کیا کہ وہ شراب نہیں پئیں گی‘۔
اُنہوں نے بتایا کہ’اب اُنہیں شراب پینے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ صبح 3 بجے اس کا اُن کیا اثر پڑے گاجب وہ خوفناک اضطرابی حالت کے ساتھ اٹھیں گی‘۔