• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان کی ایوارڈ جیتنے والے کرکٹرز کو مبارکباد

وزیر اعظم عمران خان نے آئی سی سی کے  ایوارڈ جیتنے والے کرکٹرز کو مبارک باد دی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے قومی ٹیم کے اسٹار کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آئی سی سی ایوارڈز جتنے پر تمام کرکٹ اسٹارز کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آپ نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا۔

خیال رہے کہ کپتان بابر اعظم، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور خاتون کرکٹر فاطمہ ثناء نے آئی سی سی ایوارڈز جیتے۔

شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر بنے اور وہ سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

اس ایوارڈ کے لیے شاہین شاہ آفریدی، جو روٹ، محمد رضوان اور کین ولیمسن میں مقابلہ تھا۔ 

قومی خبریں سے مزید