• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد نواز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو متوازن ٹیم قرار دیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم کھلاڑی محمد نواز نے اپنی ٹیم متوازن قرار دیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں محمد نواز نے کہا کہ پی ایس ایل سیون میں ان کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز متوازن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایونٹ میں ان کا ہدف ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بننا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم لاہور قلندرز میں شامل پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان پاکستان سپر لیگ ایسا ایونٹ ہے جس کا ہر کسی کو پورے سال انتظار ہوتا ہے، وہ بھی اس ایونٹ کے شدت سے منتظر ہیں۔

فخر زمان نے مزید کہا کہ  ان کی کوشش ہوگی اس ایونٹ میں لاہور قلندرز کو جتوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید