• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا کے 2319 نئے کیسز رپورٹ، 5 مریضوں کا انتقال

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12224 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 2319 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 مریض انتقال کر گئے۔ اس طرح انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 7746 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 267 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 475086 ہوگئی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اب تک 7480060 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور اب تک 527116 کیسز رپوٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 44284 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 43800 گھرو میں، 33 آئسولیشن سینٹرز میں اور 451 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انھوں نے کہا کہ391 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 21 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 2319 نئے کیسز میں سے 1882 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 830، جنوبی 483، شرقی 242، کورنگی 144، ملیر 123 اور غربی سے 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 200، سکھر 19، کشمور 18، نوشہروفیروز 17، سانگھڑ 16، بدین 12، جیکب آباد 11، دادو 10، جامشورو 13، گھوٹکی 8، لاڑکانہ 10، خیرپور 2، شہید بے نظیر آباد 4، شکار پور 9، ٹنڈو محمد خان 8، تھرپارکر 13، ٹھٹھہ 15، عمر کوٹ 7 اور میر پورخاص سے 1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔


وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 150022 افراد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔ اس طرح اب تک 33462019 افراد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید