پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔
خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ نکلے تو اور زیادہ خطرناک ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نکل کر دکھاؤ، عوام آپ کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں دیں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا پیغام اُن کے لیے ہے جو انہیں نکال سکتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ وزیراعظم کی گفتگو سے لگتا ہے یہ لوگ بوکھلائے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں حکومت سے باہر نکل گیا تو زیادہ خطرناک ہوں گا۔
عمران خان نے کہا تھا کہ ابھی تک تو میں چپ ہوں اور تماشے دیکھ رہا ہوں‘ اگر سڑکوں پر نکل آیا تو آپ کیلئے چھپنے کی جگہ نہیں ہوگی۔