• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، کے ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس ختم، کھیل کے میدان کی بحالی کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں سیکٹر 24 کے گرین بیلٹ پر قبضے کے خلاف ڈئریکٹر جنرل کے ڈی اے کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا، درخواست نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ گرین بیلٹ پر تعمیرات کی جا رہی ہیں اور تجاوزات پولیس کی سرپرستی میں ہو رہی ہیں کیونکہ پولیس کو اطلاع اور تحریری درخوادتیں بھی دی ہیں لیکن مافیا کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اس سے قبل بھی تعمیرات کی کوشش کی گئیں تھیں لیکن کے ڈی اے حکام اور پولیس نے مل کر تجاوزات ختم کروا دی تھیں،عدالت نے ڈی جی کے ڈی اے کو فوری کارروائی کے احکامات، ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کو نوٹس جاری کردیئے،علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ نے کھیل کے میدان پر کے ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس بنانے سے متعلق درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ، ڈی جی کے ڈی اے اور ایس بی سی اے کو نوٹسز جاری اور جواب طلب کرلیا ، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایس ٹی 25 بلاک 14 گلستان جوہر پر کھیل کا میدان تھا جس پر کے ڈی اے نے اپنے افسران کے لیئے اسپورٹس کمپلیکس بنا لیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کھیل کے میدان پر افسران کے لئے اسپورٹس کمپلیکس کیسے بنایا جا سکتا ہے ، فوری بحال کیا جائے،دریں اثنا ہائی کورٹ میں لیاری ایکسپریس وے متاثرین کی متبادل اراضی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالتی حکم پر سیکریٹری بلدیات پیش ہوکر بتایا کہ نئے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کا نوٹئفیکشن آج جاری کردیا جائے گا جس سے معاوضہ ادائیگی کا معاملہ حل ہوجائے گا، عدالت نے پروجیکٹ ڈائریکٹر لیاری ایکسپریس وے کی تقرری کا نوٹیفیکشن پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت چار ہفتے تک ملتوی کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید