• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مبینہ ’را‘ کے ایجنٹ سے تفتیش کیلئے JIT تشکیل دینے کی درخواست

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی سے گرفتار کیے گئے ملزم سفیان نقوی سے مشترکہ تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل شہلا قریشی کی جانب سے خط لکھا گیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل شہلا قریشی نے یہ درخواست محکمۂ داخلہ سندھ کو بھیجی ہے جس میں کہا ہے کہ گرفتاری کے بعد ملزم کے گھر سے پاکستان اور فوج کے خلاف مواد برآمد ہوا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل کا خط میں کہنا ہے کہ پاکستان اور خفیہ اداروں کے خلاف واٹس ایپ کے ذریعے مواد شیئر کیا گیا ہے۔


ایس ایس پی انویسٹی گیشن کراچی سینٹرل شہلا قریشی کے محکمۂ داخلہ سندھ کو لکھے گئے خط کا عکس
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کراچی سینٹرل شہلا قریشی کے محکمۂ داخلہ سندھ کو لکھے گئے خط کا عکس

انہوں نے کہا ہے کہ ملزم سفیان کے رابطہ کاروں میں اس کے پاکستان دشمن بھارتی دوست بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل نے کہا ہے کہ ملزم نے واٹس ایپ پر سی پیک اور حساس تنصیبات کے مقامات اور وقت کا حوالہ دیا ہے۔

شہلا قریشی کا مزید کہنا ہے کہ ملزم سفیان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ساتھ تعلق کا انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے محکمۂ داخلہ سندھ سے درخواست کی ہے کہ ملزم سفیان سے تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید