• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

را کا سائبر نیٹ ورک بے نقاب،گرفتار ملزم کے کمپیوٹر سے اہم سراغ مل گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی میں را کا سائبر نیٹ ورک بے نقاب،رضویہ کے علاقے سے گرفتار ملزم کے کمپیوٹر سے اہم سراغ مل گئے۔

پولیس اور حساس اداروں پر مشتمل ٹیم کی گرفتار ملزم سفیان نقوی سے مشترکہ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سفیان نقوی کو مالدیپ میں پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کے طور پر بھرتی کیا گیا،پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کے طور پر پاکستان میں رہ کر آن لائن کام کی آفر کی گئی اور برطانوی نمبر سے مبینہ بھارتی ہینڈلر نے ملازمت کے معاملات طے کئے.

تفتیشی ذرائع کے مطابق خاتون ہینڈلر کی جانب سے تیس سے پچاس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ بتائی گئی،سفیان نقوی کو پاک فوج اور خصوصاً سی پیک سے متعلق نفرت آمیز مواد فراہم کیا گیا،سفیان نقوی کو پاکستان مخالف عناصر سے رابطوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی اور اپنی شناخت چھپانے کے لئیے ملزم کو مخلتف ایپس کے استعمال کا بتایا گیا.

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پڑھے لکھے نوجوان را کا ہدف ہیں اور انھیں آن لائن ملازمے آفر کی جاتی ہیں،ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل شہلا قریشی کے مطابق ملزم سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کریں گے.

انہوں نے بتایا کہ ملزم کے کمپیوٹر اور موبائل سے اہم شواہد ملے ہیں،شواہد کا فرانزک جائزہ لیا جارہا ہے اور اس حوالے سے ایف آئی اے کی مدد بھی لی جائے گی، شہلا قریشی کے مطابق نیٹ ورک کے دیگر افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید