• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر حکومت کا جامع ردِ عمل متوقع


کرپشن کے حوالے سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جاری کی گئی رپورٹ پر حکومت کی جانب سے جامع ردِ عمل متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت جلد ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ پر بیان جاری کرے گی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کی گئی کرپشن پرسیپشن رپورٹ پر جلد ہی حکومتی ردِعمل متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے رپورٹ پر بیان جاری کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر مربوط بیان مرتب کر کے عوام کے سامنے رکھے گی۔

واضح رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ کرپشن میں اس اضافے کے بعد پاکستان دنیا میں 140 ویں نمبر پر آ گیا ہے، 2020ء میں اس کا نمبر 124 واں تھا۔

قومی خبریں سے مزید