• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی کا پمز اسپتال کیلئے وزارت صحت کو فنڈ دینے سے انکار

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پمز اسپتال کے لیے وزارت صحت کو ڈھائی ارب روپے دینے سے انکار کردیا۔

وزارت صحت نے پمز اسپتال میں آلات کی خریداری کے لیے فنڈز مانگے تھے، ای سی سی کے بعد کابینہ نے بھی پمز اسپتال کیلئے مطلوبہ فنڈز دینے سے انکار کیا تھا۔

معاون خصوصی صحت نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ای سی سی نے پمز اسپتال کیلئے فنڈز منظور نہیں کئے، جس پر وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی گنجائش نہ ہونے کے باعث اخراجات میں کٹوتی کی ہے۔

وزیر اعظم کی مداخلت پر ایک ارب 20 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ وزیر اعظم نے باقی ماندہ فنڈز آئندہ مالی سال جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید