• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان
فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے استنبول میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نے اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک سعودیہ برادرانہ تعلقات کی پائیداری پر اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ نے اظہار اطمینان کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں تمام شعبوں میں تعاون اور مختلف سطحوں پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی دفاعی معاہدے اور مکہ دفاعی اتحاد سے مزید مضبوط ہوئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید