وزیر مملکت اور معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے مولانا فضل الرحمان کے خیبر پختونخوا کے حالات اور معدنیات سے متعلق بیانات کا جواب دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو معدنیات کی جنگ بنا دیا۔ آپریشن کو متنازع بنانا شہدا کی قربانیوں سے ناانصافی ہے۔
حذیفہ کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے پی ڈی ایم میں جدوجہد کی پوری قیمت وصول کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی شخص ریاست سے بڑا نہیں اور سیاسی مقاصد کے لیے شہدا کی قربانیوں یا دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کو متنازع بنانے کی کوشش افسوسناک ہے۔