• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی کا اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ

Eobi To Gives Atms To Pensioners
ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن ’ ای او بی آئی‘ نے لاکھوں بوڑھے، معذور اور خواتین پنشن یافتگان کو پنشن کے حصول میں طویل قطاروں اور انتظار کی صعوبتوں سے بچانے کے لئے بینکاری کا جدید ترین نظام اپنالیا ہے۔

ایک نجی بینک  کے اشتراک سے یکم اگست2016 سے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے پنشن کی ادائیگی کا اہتمام کیا ہے۔ای او بی آئی کے اعلامیے کے مطابق ای او بی آئی کے تمام پنشن یافتگان کونجی بینک کی شاخوں میں بائیو میٹرک رجسٹریشن،اکائونٹ کھولنے کی سہولت دی جائے گی اور انہیں مفت اے ٹی ایم کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

اس کے ذریعے پنشن یافتگان ہر ماہ کسی بھی وقت اورکسی بھی جگہ سے با آسانی پنشن حاصل کرسکیں گے۔بائیو میٹرک رجسٹریشن، اکائونٹ کھولنے اور مفت اے ٹی ایم کارڈ کے اجراء کا عمل تین مرحلوں پر مشتمل ہوگا۔
تازہ ترین