• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ بلدیات بلوچستان کا بیٹا پشین سے لاپتہ ہو گیا

Minister Balochistan Son Missing From Pashin
وزیرِ بلدیات بلوچستان کا بیٹا پشین سے لاپتہ ہو گیا وزیرِ بلدیات بلوچستان سردار مصطفیٰ خان ترین کا بیٹا اسد خان ترین پشین سے لاپتہ ہو گیا۔ حکام نے اسد کے اغوا کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر پشین نے بتایا کہ صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفیٰ خان ترین کا بیٹا اسد خان ترین کیڈٹ کالج پشین میں ـ’میس کیئر ٹیکر‘ کی پوسٹ پر تعینات ہے اور وہ جمعہ کی سہ پہر تین بجے کیڈٹ کالج سے اپنی گاڑی میں گھر جانے کے لیے نکلا تھاجس کے بعد سے لاپتہ ہے۔

اسد خان کی گاڑی پشین کے علاقے سرخاب روڈ سے ملی ہے ۔ دوسری جانب آئی جی بلوچستان احسن محبوب نے اسد کی بازیابی کے لیے آر پی او کوئٹہ اور ڈی آئی جی کرائمز کی سربراہی میں دوٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

ٹیموں نے پشین ، قلعہ عبداللہ اور اس سے ملحقہ علاقوں پر چھاپے مارے ہیں جن میں بعض مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔
تازہ ترین